Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیوایم نے آصف زرداری کو ووٹ دینے کی حامی بھر لی

بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم سے آصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی
شائع 07 مارچ 2024 11:56pm

حکمراں اتحاد میں شامل ایم کیوایم نے صدر مملکت کے لیے آصف زرداری کو ووٹ دینے کی حامی بھر لی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کو دیے گئے عشائیے کے بعد ہوئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم بھی آصف زرداری کو صدارت کےلیے ووٹ دے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے آصف زرداری کو ووٹ دینے کی حامی بھر لی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ایم کیو ایم کے کنویئر خالدمقبول صدیقی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم سے آصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی۔

بلاول بھٹو کے ساتھ صدارتی انتخابات کمیٹی ارکان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت کی زیادہ توجہ کراچی پر ہوگی، ہم ہر سطح پر کراچی شہر کی آواز بنیں گے اور کراچی کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، ہم مل کر کراچی کے مسائل حل کریں گے جس سے ملک کا فائدہ ہوگا، ہم مل کر آصف زرداری کو صدر مملکت بنائیں گے، پچھلی دفعہ بھی ایم کیو ایم نے آصف زرداری کو صدر تجویز کیا تھا۔

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے جیالوں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں عام آدمی کو جمہوریت کا فائدہ ہو، ہم صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کی حمایت کریں گے۔

ن لیگ کے سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ اور ایاز صادق بھی خالد مقبول کی رہائش گاہ پہنچے جب کہ یوسف گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان پارلیمنٹ لاجز میں موجود تھے۔

Asif Ali Zardari

presidential election

MQM

Pakistan People's Party (PPP)

Presidential Candidate

Election 2024