Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلون پر کام کرنے والے شاگرد اور اس کی والدہ کو مالکان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

منع کرتا تو وہ جان سے مارنے اور تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے، متاثرہ
شائع 07 مارچ 2024 10:52pm
گرفتار ملزم عام (تصویر بزریعہ نمائندہ)
گرفتار ملزم عام (تصویر بزریعہ نمائندہ)

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں سیلون پر کام کرنے والے شاگرد اور اس کی والدہ کو مالکان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کو درج کرائی گئی ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ملزمان عامر اور ندیم نے اپنے 15 سالہ شاگرد عبدالرحمان کے ساتھ متعدد مواقع پر زیادتی کی اور قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرتے رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزمان کو جب منع کرتا تو وہ جان سے مارنے اور تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے۔

ملزمان نے شاگرد کی والدہ کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد متاثرہ خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ ڈی پی او آفس پہنچ گئیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد نے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور دونوں سیلون مالکان بھائیوں کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

اوکاڑہ کی اے ڈویژن پولیس نے ایک ملزم عامر کو گرفتار بھی کر لیا، جبکہ دوسرا تاحال مفرور ہے۔

Okara Rape

Saloon Owners rape Student