Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم نے خواتین کو بااختیار بنایا ہے،نسرین جلیل

کراچی:رہنماایم کیوایم نسرین جلیل کایوم خواتین کی تقریب سےخطاب
شائع 07 مارچ 2024 10:44pm

کراچی:رہنما ایم کیوایم پاکستان نسرین جلیل نے یوم خواتین کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم خواتین پر تمام خواتین کوسلام پیش کرتی ہوں، ایم کیو ایم نےثابت کیاخواتین کو بااختیارکیسے بنایا جاتا ہے۔

خطاب میں نسرین جلیل نے کہا کہ پرآشوب دورمیں خواتین کارکنان نے بھی جیلیں کاٹی، ایم کیوایم کی خواتین پولیس کے تشدد کا شکار بنیں، ایم کیوایم کی خواتین نےبھائیوں کےجنازے تک اٹھائے ہیں، میں نے خود تین سال اسیری کاٹی ہے۔

نسرین جلیل کا مذید کہنا تھا کہ خواتین کواتحادرکھناچاہئےتاکہ اپناحق مانگنا نہ پڑے، ایم کیوایم نےہمیشہ خواتین کو اسمبلیوں تک پہنچایا نسرین جلیل نے ریکارڈ ووٹوں سےجیتنے پرآسیہ اسحاق کومبارکباد بھی پیش کی۔

MQM

Women

MQM Pakistan

mqm rabita committee

Women's Day 2024