وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی افسر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیمپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی افسر کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی افسر کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے کہا کہ دونوں ملزمان سے آلہ قتل سمیت موٹر سائکل بھی برآمد کرلی گئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وکیل خان کو 17 فروری کو مالاکنڈ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں دیگر 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ قتل کی وجہ ذاتی عناد بتائی جاتی ہے۔
Comments are closed on this story.