Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی لیکن امریکا نہیں مانا، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2024 10:33pm
اسحاق ڈار. اے ایف پی
اسحاق ڈار. اے ایف پی

سینئر لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی، وائٹ ہاؤس میں بھی بات کی لیکن وہ نہیں مانے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہنواز شریف نے اپنے دور میں بھی کوشش کی،2013 اور 2018 میں میرے بھی اس حوالے سے انٹریکشن ہوئے۔

اسحاق صار نے بتایا کہ انٹونی بلنکن سے تین مرتبہ تفصیلی بات ہوئی، ہم نے اس کے کافی حل پیش کئے، پوری کوشش کی کہ پاکستان کی بیٹی جتنی جلدی ہوسکے پاکستان آسکے، ہماری حکومت میں ڈاکٹر عافیہ کو لانے کی پوری سفارتی کوشش کی جائے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کابینہ بنے گی تو یہ ہماری ترجیح ہوگی کہ ان سے درخواست کریں پاکستان کی بیٹی کو قوانین کے مطابق لایا جائے، یہاں بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے اور سزا یہاں بھی گزاری جاسکتی ہے، کوئی پاکستانی ایسا نہیں ہوگا اس کی خواہش نہ ہو کہ پاکستان کی بیٹی جس نےاتنی تکالیف کاٹیں وہ پاکستان نہ آئے۔

اسحاق ڈار نے یقین دہانی کروائی کہ ہم اس حوالے سے پوری سفارتی کوشش جاری رکھیں گے۔