Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیسوں کے عوض بیٹی کا سودا، سارا نے اپنے والد سیف علی خان کو لائیو شو میں جھاڑ دیا

'آپ بابا ہو کر یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیں'
شائع 07 مارچ 2024 08:21pm

بالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک سارا علی خان نے اپنے والد سیف علی خان کو پیسوں کے عوض بیٹی کا سودا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کے شو ”کافی ود کرن“ میں شرکت کے دوران دونوں باپ بیٹی کے درمیان ایک متنازع موضوع چھڑ گیا۔

شو کے میزبان کرن جوہر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’سارا آپ کس اداکار کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی اور کس سے شادی کی خواہش رکھتی ہیں؟‘

جس کے جواب میں سارا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’جی میں تو کارتک آریان کو ڈیٹ اور رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہوں گی‘۔

یہ سنتے ہی کرن جوہر بولے کہ ’کارتک آریان کے گھنے اسٹائلش بال آپ کو پسند ہیں؟ کیا میں ان سے آپ کے لیے بات کروں؟‘

اس آفر پر سارا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’جی جی بالکل کیوں نہیں‘۔

بیٹی کے منہ سے ٹی وی شو پر یہ الفاظ سن کر سیف نے بطور والد کہا کہ ’اس کے پاس دولت ہے؟ اگر اچھی خاصی دولت ہے تو میری بیٹی لے جائے‘۔

سیف علی خان کی بات سن کر سارا کا منہ کھلا رہ گیا، اور کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’آپ بابا ہو کر یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیں، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آپ اپنی بیٹی کو فروخت کر رہے ہیں‘۔

سیف علی خان کے اس ردعمل پر کچھ صارفین نے اسے ایک والد کا بنیادی ردعمل قرار دیا، تو کچھ نے حیرت کا اظہار کیا۔

جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ رنبیر کپور تو ان کے ماموں لگتے ہیں۔

Saif Ali Khan

ranbir kapoor

Karan Johar

koffee with karan

Sara Ali Khan

Kartik Aryan