Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

’بس کسی طرح حفاظت سے اتر جاؤں‘، بھارتی کمپنی کے جہاز کی حالت دیکھ کر خاتون کی سانسیں رک گئیں

جہاز کی سیٹوں پر سے کشن ہی غائب
شائع 07 مارچ 2024 07:07pm
تصویر: یوانیکا/ایکس
تصویر: یوانیکا/ایکس

بھارتی ریاست بنگلورو سے بھوپال جانے والی ایک پرواز میں سفر کرنے والی خاتون نے جب جہاز میں قدم رکھا تو ان کی اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی نیچے رہ گئی، ان کی بس یہی دعا تھی کہ کسی طرح باحفاظت گھر پہنچ جاؤں۔

مذکورہ خاتون نے سوشل میڈیا پر انڈیگو ایئر لائنز کے ساتھ اپنا دردناک تجربہ شیئر کیا۔

یوانیکا راج شاہ نامی خاتون نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر انڈیگو کی پرواز میں سیٹ کشن کی عدم موجودگی کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے انڈیگو کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ کے ساتھ لکھا، ’امید ہے کہ میں محفوظ طریقے سے اتروں گی‘۔

انڈیگو نے ایوانیکا کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئےلکھا کہ ’کشن کو صفائی کے لیے تبدیل کیا گیا تھا اور کیبن کریو نے صارفین کو مطلع کیا تھا‘۔

انہوں نے لکھا، ’میڈم، ہمارے ساتھ بات کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ صفائی کے مقاصد کے لیے فلائٹ سے قبل سیٹوں کے کشن تبدیل کیے گئے تھے۔ ہمارے کیبن کریو نے فوری طور پر ان صارفین کو آگاہ کیا جنہیں یہ سیٹیں الاٹ کی گئی تھیں۔ یہ ٹرانزٹ کے دوران صفائی کا ایک معیاری عمل ہے‘۔

ایوانیکا کی ٹوئٹ کے جواب میں کئی صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے لکھا ’واہ مساج کرنے والی سیٹیں‘۔ جبکہ دوسرے نے کہا، ’شاید پچھلے مسافر انہیں اتار کر ساتھ لے گئے ہوں‘۔

IndiGo Flight

Seat Cushions Missing