Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوامیں2مختلف آپریشنز، 2دہشت گرد مارےگئے

فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردرنگ لیڈرشمروز عرف شینے ہلاک
شائع 07 مارچ 2024 05:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبرپختونخوامیں2مختلف آپریشنز میں2دہشت گرد مارےگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ضلع میں ایک انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد رنگ لیڈرشمروز عرف شینے مارا گیا۔

دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا، آپریشن میں دہشت گرد منصور ہلاک گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولیاں، دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ISPR

terrorism

Terrorist

Terrorists killed