Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون مداح نے اداکارہ صحیفہ جبار کو پریشان کر دیا

صحیفہ جبار لمبے بریک کے بعد دوبارہ چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گی
شائع 07 مارچ 2024 04:07pm

پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے پروگرام میں گفتگو کی تھی، جس میں انہوں نے مداح اور ان کے درمیان پیش آئے واقعے کا تذکرہ کر دیا۔

صحیفہ خٹک شوبز انڈسٹری کا وہ ستارہ ہیں جنہوں نے ماڈلنگ کی دنیا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔وہ اب تک کئی بڑے ناموں اور برانڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

صحیفہ اس راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو کامیابی سے پار کرتی آئی ہیں، اس کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور یہاں بھی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین سے داد وصول کی ۔

انہوں نے کئی شوز کی میزبانی بھی کی ہے۔ صحیفہ آج کل اسکرپٹ سے غیر مطمئن ہونے کی وجہ سے ڈراموں میں نظر نہیں آرہی ہیں، مگر اب وہ گرین ٹی وی پر رمضان میں آنے والے ڈرامہ ”رفتہ رفتہ“ میں دوبارہ کام کررہی ہیں۔

صحیفہ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس پروگرام میں انہوں نے ذہنی صحت اور ضرورت کے تحت اس کے علاج کی اہمیت پر گفتگو کی۔

صحیفہ نے ذہنی امراض کے علاج کے سلسلے میں ایک بڑی رکاوٹ کا بھی ذکر کیا کہ ان کا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے ہر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا ہے۔ ہفتے میں تین دن ہر سیشن کے 3000 روپے ادا کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے محفوظ جگہیں اور کمونیٹیز بنانی چاہیے جہاں وہ کھلی فضا میں سانس لے سکیں اور اپنے جذبات کے بارے میں بہتر محسوس کر سکیں۔

صحیفہ خٹک نے اس پروگرام میں اپنی ایک پرستار کی جانب سے کی جانے والی تذلیل کو بھی شیئر کیا کہ جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ ڈنر پر گئیں تو ایک خاتون وہاں پر آئی اور پورے پانچ منٹ تک لگاتار ان کی توہین کرتی رہی کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کیوں قابل عزت نہیں ہوتی ہیں۔ مگر اس کے بعد وہ چلی گئی۔

اس خاتون نے جاتے ہوئے صفیحہ کے ساتھ ایک سیلفی بھی لی۔

Pakistani Actress

انٹرٹینمنٹ

showbiz celebrities

MODEL

show bizz