Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

کسی کی بہن اور بیٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی چاہیئے، جمیل اصغر بھٹی
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2024 05:01pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے معافی مانگ لی۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنتے ہی پی ٹی آئی لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے وزیر اعلی پنجاب سے معافی مانگ لی۔

جمیل اصغر بھٹی نے الیکشن مہم کے دوران مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ ’میں نے انتہائی بکواس کی، کسی کی بہن اور بیٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی چاہیئے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی خاتون کو ماں بہن بیٹی کے روپ میں لینا چاہیئے، اپنی پارٹی کو بھی درخواست کرتا ہوں کہ کسی کی ماں بہن کی عزت کو مقدس سمجھنا چاہیئے، میں ہاتھ جوڑ کر مریم نواز شریف صاحبہ سے معافی مانگتا ہوں۔

Maryam Nawaz

lahore

CM Punjab Maryam Nawaz

pti lahore

jameel asghar bhatti

apologise