Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جم جانے والی خواتین کو کیل مہاسے کیوں نکلتے ہیں

احتیاط سے ان کیل مہاسوں کو دور کیا جاسکتا ہے
شائع 07 مارچ 2024 03:24pm

جم کے کپڑوں کا غلط انتخاب ،ہائیجن مشقیں، اپنے چہرے کو بار بار ٹچ کرنا اورایسی کئی عادتیں جم ایکنی کا سبب بن سکتی ہیں۔

مضبوط ہڈیوں، بہتر اسٹیمنا، ایک خوشگوار موڈ، پٹھوں کی مضبوطی اور لچک میں اضافہ ، کئی افراد کے لیے جم کھینچ کر لے جانے کی چابی ہے ،مگر اس فہرست میں ایکنی کو بھی شامل کر لینا چاہیے۔

کیا آپ یہ سوچتی ہیں کہ یہ مشقیں آپ کی جلد کو نئی تابناکی دیں گی ؟ جب کہ چہرے پر نکلنے والے دانے اور اس کے نشانات کوئی اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں اور آپ اکیلی اس کہانی کی کردار نہیں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکنی جم جانے والوں کا ایک عام مسئلہ ہے۔ جس کا کئی فٹنس کے شوقین سامنا کرتے ہیں اور اس کی بڑی وجوہات اوپر بیان کئے ہوئے عناصر ہیں ۔

ماہرین کے مطابق رگڑ ، پسینہ اور ہیٹ کا امتزاج ان مسامون کو بند کر کے کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں اور یہ عموما کمر، بازوؤں پر جم کے ٹائٹ کپڑوں کی وجہ سے نکل آتے ہیں

جم ایکنی سے بچنے کے لئے ایسے کئی اقدام ہیں جن پر عمل کر کے آپ ان سے محفوظ رہ سکتی ہیں ۔

درست کپڑوں کا انتخاب

جم ایکنی کے نکلنے کا بنیادی سبب لوگوں کے نزدیک جم کے چست کپڑوں سے ہونے والی رگڑ ہے ۔ ان کپڑوں کی رگڑجلن پیدا کر کے مساموں کو بند کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں ایکنی نمودار ہو جاتے ہیں ۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے نرم کپڑے پہنے جائیں ، جن میں سانس لینا آسان ہو۔ اگر آپ کو پسینہ بہت زیادہ آتا ہو توایسے کپڑوں کا انتخاب کریں جو آپ کو ٹھنڈک دیں اور جن میں پسینہ جذب کرنے کی صلاحیت زیادہ ہو۔

شاور لے لیں

جم سے لوٹنے کے بعد ان کپڑوں کو جلد از جلد دھو لیا جائے۔ کیونکہ پسینے سے بھرے ہوئے کپڑے جلد کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں ۔

ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ اگر آپ باہر مشق کے لئے جاتی ہیں اور آپ کے کپڑے پسینے میں بھیگے ہوئے ہیں تو فورا شاور لے لیا کریں۔

اپنی جلد کو پسینے، میل، مٹی گردو غبار اور بیکٹیریا دور کرنے کے لیے جلد کو صاف رکھیں ورنہ یہ چہرے پر ایکنی کا سبب بن سکتے ہیں اور اگر آپ نہائیں نہیں تو کم ازکم اپنا چہرہ ضرور دھو لیا کریں۔

بالوں میں تیل لگا کر جم نہ جائیں

یہ سوچنا کہ ہم مشقوں سے واپس آکر بال دھو لیں گے کوئی اچھا آئیڈیا نہیں ہے۔

ایکسرسائز پر جانے سے پہلے بالوں میں بلکل تیل نہ لگائیں۔ یہ سیبرہوئیک اور ڈر میٹیٹس کو دعویت دیتا ہے۔ سر کی کھال، گردن سینے، کمر اور چہرے پر کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں ۔

جٍم سے آنے کے بعد فورا میک اپ صاف کر لیں، کیونکہ یہ بھی کیل مہاسے پیدا کرنے کی بڑی وجہ ہیں ۔

ہاتھ میں تولیہ رکھیں ۔

اپنے چہرے کو ٹچ کرنا، جب کہ وہ پسینے والا ہو یہ عادت بھی ایکنی پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر آپ کو اپنے چہرے کو بہت زیادہ چھیڑنے کی عادت ہو تو دوران مشق بار بار ہاتھوں کو سینیٹائزڈ کریں۔

Women

lifestyle

beauty

Skin

pimples