Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں مسلسل ساتویں روز بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قمیت میں 2 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2024 04:53pm

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ سے سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

10گرام سونا 2358 روپے اور تولہ 2750 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 95 ہزار 602 روپے تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب سونا فی تولہ 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے کا ہوگیا، سونے کی عالمی قیمت 26 ڈالر بڑھ کر 2174 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 400 روپے ہوگئی تھی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 2128 ڈالر فی اونس ہو گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 53 پوائنٹس کمی دیکھی گئی، کاروبارکےاختتام پر 100 انڈیکس 65 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سونا

Gold prices

Gold Rates 2024