Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تیز ترین سنچری بنانے والے عثمان خان پی ایس ایل چھوڑ کر کیوں چلے گئے؟

عثمان خان ملتان سلطانز کو چھوڑ کر کہاں گئے اور کب واپسی ہوگی؟
شائع 07 مارچ 2024 10:31am

پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز عثمان خان ٹورنامنٹ چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ جارحانہ بلے باز عثمان خان نجی مصروفیات کے باعث متحدہ عرب امارات روانہ ہورہے ہیں۔ 10 مارچ کو وہ دوبارہ ملتان سلطانز اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

اس وجہ سے وہ 5 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ اس میچ میں ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ملتان سلطانز پی ایس ایل 9 میں اپنا اگلا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف 10 مارچ کو کھیلے گی۔

خیال رہے کہ نوجوان بلے باز عثمان خان کے پاس ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کرنے کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں تیز ترین سنچری بناتے ہوئے 43 گیندوں پر 120 رنز بنائے تھے۔

rawalpindi

PSL

Multan Sultans

Pakistan Super League

psl 9

HBL PSL 9

usman khan

usman khan left psl