Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

کیا امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کرا سکتا ہے، ترجمان کا جواب

نریندر مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد پر ترجمان کا اظہار خیرمقدم
شائع 07 مارچ 2024 07:17am

امریکا نے بھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف کو مبارکباد کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کا خیرمقدم کرینگے، فیصلہ دونوں ملکوں نے کرنا ہے۔۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں

پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن بات چیت کا خیرمقدم کریں گے، بات چیت کی رفتار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے۔

US State Department

Mathew Miller

INDIA PAKISTAN

Pakistan US relations