Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے 9ویں سیزن میں جیت کا پہلا مزہ چکھ لیا

لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 163 رنز کا ہدف دیا
شائع 06 مارچ 2024 11:17pm

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے سیزن 9 کے 23 میچ میں لاہور قلندرز نے پہلی کامیابی سمیٹتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 163 رنز کا ہدف دیا۔

لاہورقلندرز کی اننگز

لاہور قلندرز نے پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 162 رنز اسکور کئے، وین ڈر ڈوسن نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، شاہین آفریدی 30، احسن حفیظ 13، فخر زمان 10، شائی ہوپ 6، سکندر رضا 4 اور صاحبزادہ فرحان 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

رومان رئیس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نسیم شاہ،حنین شاہ،عماد،شاداب اورفہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

لاہور قلندرز کے 163 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

فہیم اشرف نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، اعظم خان 29، نسیم شاہ 27، فہیم اشرف 20، کولن منرو 15، ایلکس ہیلز صفر، آغا سلمان 4، شاداب اور جارڈن کاکس نےسات سات رنز بنائے، جبکہ زمان خان نے 4، شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

دریں اثنا ٹاس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آپشنز زیادہ ہوں تو بطورکپتان آسانی ہوتی ہے،قلندرز دو مرتبہ کی چیمپئن ہے اور ایک اچھی ٹیم ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم نے پانچ میچز میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی، میں کسی کو الزام نہیں دوں گا، پوری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا، ٹاس جیت کر ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے، یہ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، 190 اچھا اسکور ہوگا۔

PSL

islamabad united

lahore qalanders

psl 9

HBL PSL 9