Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، پہلا روزہ کب ہوگا؟

چاند کی پیدائش کب ہوگی اور اسے کب دیکھا جاسکے گا؟
شائع 06 مارچ 2024 10:29pm

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، رویت ہلال کمیٹی 11 مارچ کو پشاور میں چاند دیکھے گی۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد 11 مارچ کو پشاور میں اجلاس کی قیادت کریں گے، اس دوران زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ علاقوں میں ہوں گے تاکہ چاند کی رویت کے حوالے سے رپورٹس اکٹھی کی جا سکیں۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 12 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا۔

جواد میمن نے کہا تھا کہ اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہوگا، لیکن 11 مارچ تک اسے کھلی آنکھ سے دیکھا نہیں جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہوگی جبکہ پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا‘۔

Moon sighting

ramadan 2024

Ruet e Hilal Committee Meeting

First Ramadan