Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام ان ہی کے ٹرسٹ سے نکال دیا گیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف۔
شائع 06 مارچ 2024 09:32pm

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف سامنے آگیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام ان ہی کے ٹرسٹ سے نکال دیا گیا اور جعلی دستاویزات پر ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹر بھی کرالی۔

اس حوالے سے عبدالقدیر خان کی بیٹی ڈاکٹر دینا نے بتایا کہ والد کے ٹرسٹ کو جعل سازوں سے بچانےکے لیے انہوں نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن انہیں انصاف نہ ملا اورالٹا مخالفین نے ان کی ذات پر کیچڑ بھی اچھالا۔

ڈاکٹر ڈینا خان کہتی ہیں کہ جعل سازی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد انہیں امید ہےکہ عدالتیں انصاف فراہم کریں گی اور وہ اپنے والد کا خواب پورا کر سکیں گی۔

nuclear weapons

Nuclear Program