Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شین واٹسن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

معاملات طے پانے کی صورت میں شین واٹسن کی تقرری کا باضابطہ اعلان سامنے آسکتا ہے
شائع 06 مارچ 2024 09:31pm

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

شین واٹسن اس وقت پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔

شین واٹس نے 59 ٹیسٹ ، 190 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد شین واٹس کا بطور ہیڈ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے پہلا معاہدہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی شین واٹسن سے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے بات چیت جاری ہے۔ معاملات طے پانے کے بعد شین واٹسن کی ملاقات چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی کرائی جائے گی۔

تمام معاملات طے پانے کی صورت میں شین واٹسن کی تقرری کا باضابطہ اعلان سامنے آسکتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی عالمی ٹیم کی کوچنگ کریں گے ۔بطور کوچ شین واٹسن کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہوگی۔

جس کے شیڈول کا آئندہ ہفتے اعلان ہوگا۔ ممکنہ طور پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اٹھارہ اپریل سے شروع ہوسکتی ہے۔

shane watson

Pakistani Coach