Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں ایک اور چھاپے کی تیاری، پاکستانی ڈرامے ’تیرے بن‘ کا ری میک بنایا جائے گا

ایکتا کپور نے پاکستانی ڈرامے کی نقل بنانے کیلئے کمر کس لی
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 09:27pm

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور پروڈیوسر اور ہدایت کار ایکتا کپور نے جانب سے معروف پاکستانی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا ری میک بنائے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکتا کپور پاکستانی ڈرامہ سیریز ’تیرے بن‘ کا ریمیک بنانے کی تیاری کر رہی ہیں۔

ایکتا کا یہ متوقع اقدام بتاتا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کتنی ہے، جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے۔

ایکتا کپورنے اپنے بینر ”بالاجی ٹیلی فلمز“ کے تحت کامیاب شوز کی ایک سیریز کے ساتھ ہندوستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔

”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ سے لے کر ٹرینڈ سیٹنگ ”کسوٹی زندگی کی“ تک ان کی پروڈکشنز نے نسل در نسل سامعین کو مسحور کیا ہے۔

”تیرے بن“ کو پاکستان میں بھی خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی، اپنی زبردست کہانی اور پرفارمنس کی وجہ سے یہ کافی پسند کیا گیا تھا۔ ااس دلکش کہانی کو ہندوستانی اسکرینوں پر لا کر ایکتا کپور کا مقصد ثقافتی تقسیم کو ختم کرنا اور ناظرین کو کہانی نویسی کے بارے میں ایک نیا تناظر پیش کرنا ہے۔

ایکتا کپور نے مبینہ طور پر تیرے بن کے بھارتی ری میک میں کاسٹ کرنے کے لیے کنیکا مان اور عائشہ خان سے رابطہ کیا ہے۔

متعدد رپورٹس بتاتی ہیں کہ ایکتا کپور نے اس ری میک کے لیے کلرز ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اور یہ پروجیکٹ جولائی 2024 تک لائیو ہونے کا امکان ہے۔

آنے والے ڈرامے کا عارضی عنوان بھی ”تیرے بن“ ہی بتایا جاتا ہے۔

Ekta Kapoor

Tere Bin

Indian Remake

Colors