Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

رابطہ کمیٹی آڈیولیک کےتناظرمیں تحلیل کی گئی ہے، ذرائع
شائع 06 مارچ 2024 08:17pm

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان میں تنظیم نو کا آغاز ہو گیا، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی خالدمقبول صدیقی نےتحلیل کی رابطہ کمیٹی کوآڈیولیک کےتناظرمیں تحلیل کیاگیاہے۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رابطہ کمیٹی کو تحلیل کر کے اس کی تنظیم نو کی جائے، تمام شعبہ جات، صوبائی کمیٹی، ڈسٹرکٹس، زونز، ٹاؤنز اور یوسیز کی تنظیم نو کی جائے گی۔

خالدمقبول صدیقی جلدایڈہاک کمیٹی کااعلان کریں گے، ایڈہاک کمیٹی کےکنوینئرخالدمقبول صدیقی ہوں گے۔

کمیٹی میں مصطفی کمال،فاروق ستار، انیس قائم خانی شامل ہوں گے۔

نسرین جلیل، کیف الوریٰ، رضوان بابر بھی کمیٹی کا ہوں گے۔

MQM

MQM Pakistan

mqm rabita committee

mqm workers