Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے ٹی سی نےعمران ریاض کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

عمران ریاض کا جسمانی ریمانڈ دینےکیخلاف درخواستوں پر نوٹس جاری
شائع 06 مارچ 2024 07:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران ریاض کا جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ اج ختم ہو گیا ہے؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ آج عدالت میں پیش کیا جائے گا لیکن معاملہ یہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ حقائق کے برعکس دیا گیا ہے۔

عمران ریاض کا زمان پارک پولیس حملے سے کوئی تعلق نہیں یہ مقدمہ ہی سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔

عدالت نےدرخواستوں پرپنجاب حکومت سمیت دیگر نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے صحافی عمران ریاض کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

ATC

imran riaz khan