Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی ایئرپورٹ پرجلد روٹ ٹومکہ پروجیکٹ کاآغازکیاجائے گا،مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سےسعودی عرب کے سفیر کی وفد کےہمراہ ملاقات
شائع 06 مارچ 2024 06:56pm

وزیراعلیٰ سندھ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر کی مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی مراد علی شاہ نےکراچی ایئرپورٹ سےجلد روٹ ٹومکہ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو روٹ ٹو مکہ منصوبے پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ2019میں کل 22000 حجاج نے اس پروجیکٹ کے ذریعے سفر میں آسانی حاصل کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی ایئرپورٹ پر جلد روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا 31 اکتوبرکوکراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر منصوبے کی توسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ پر ایک لاؤنج کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ لاؤنج خصوصی طور پر مسافروں کے چیک ان کے طریقہ کار کے لیے مختص ہوگا۔ سندھ کے حجاج کرام کو مکمل سہولیات دی جائیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر مطلوبہ کاؤنٹر فراہم کیے جائیں گے۔ ضروری آلات سعودی کی طرف سے نصب کیے جائیں گے۔

حج 2022 اور 2023 میں روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کو دوبارہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔ پروجیکٹ کے ذریعے 15629 اور 26546 حجاج کرام نے سفر کیا

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد اورکراچی ایئرپورٹس پر پاکستانی عازمین کی تعداد تقریباً 60 فیصد ہے روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کو بڑھانے کے لیے وفد نے کل کراچی ایئرپورٹ پرسہولیات کاجائزہ لیا۔ حکام نے کسٹم، امیگریشن، اے این ایف، اے ایس ایف اور سی اے اے افسران سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

روٹ ٹو مکہ اقدام کا پائلٹ پراجیکٹ 2019 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شروع کیا تھا