Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کا جدید ترین ٹینک ’حیدر‘ منظرعام پر آگیا

تقریب میں چینی سفیر اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی
شائع 06 مارچ 2024 06:07pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اور حیدر ٹینک کی رول آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں چینی سفیر، چینی کمپنی نورینکو کے اہم حکام اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حیدر ٹینک وارفیئر کے میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور متاثر کن صلاحیت کا حامل ہے۔

اس میں قابل ذکر فائر پاور، تحفظ اور تدبیر کی خصوصیات ہیں۔ حیدر ٹینک پاکستان کی دفاعی صنعت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے اندر دیگر مینوفیکچرنگ سہولیات کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف نے اہم سنگ میل کی کامیابی پرافسران اورافرادی قوت کےعزم کوسراہا۔

Haider Tank

Roll out ceremony

Heavy Industry Taxla