Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونا مزید مہنگا، غریب کے ساتھ ساتھ امیر کی پہنچ سے بھی نکل گیا

دنیا بھر میں قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
شائع 06 مارچ 2024 04:27pm

عالمی مارکیٹ میں قمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ دس گرام سونےکے بھاؤ بڑھکر ایک لاکھ 93 ہزار 244 روپے ہوگئی۔

جیولرز کے مطابق سونے کے برعکس چاندی کی قیمت2600 روپے فی تولہ پر مستحکم ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2148 ڈالر کا ہوگیا۔

سونا

bullion rates

Gold prices

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024