Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو رہا کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت تمام لیڈرز اور کارکنان کو رہا کیا جائے، قرارداد کا متن
شائع 06 مارچ 2024 04:13pm

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی۔

قرارداد پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز سینیٹر فلک ناز چترالی اور سیف اللہ ابڑو کے دستخط ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر مقدمات جھوٹ اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ان مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں، انہیں فوری ختم کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں۔

متن میں مزید کہا گیا کہ سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت ساکھ اور ملکی اداروں کو تباہ کیا ہے۔

قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت تمام لیڈرز اور کارکنان کو رہا کیا جائے۔

imran khan

Senate Resolution