Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسامہ خان شادی کے سوال کا جواب دینا پسند نہیں کرتے

اسامہ کی جنونی پرستار انہیں کیک بھجواتی ہے
شائع 06 مارچ 2024 03:42pm

اسامہ خان شوبز انڈسٹری کا وہ چمکتا ہوا اسٹار ہیں ، جنہوں نے انڈسٹری میں آنے کے بعد آہستہ آہستہ اپنی جگی بنالی ۔

اسامہ خان نے اچھے اسکرپٹ اٹھائے اور ڈرامہ انڈسٹری میں لیڈنگ رول کر کے کردار میں جان ڈال دی۔

انہوں نے اپنی ڈیبیوٹ فلم“نایاب “ سے ہی شائقین کےدل جیت لئےتھےاور پھر جلد ہی ڈرامہ “گھر “میں نظر آئے۔

اسامہ اپنی فیشن چوائس اور ڈیبیوٹ فلم کی وجہ سے خبروں میں ان رہتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے مذاق رات میں شرکت کی اور شادی کے سوالات کےمتعلق اپنے خیالات شیئر کئے ۔

اسامہ نے اس پروگرام میں عمران اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ پسند نہیں کرتے کہ لوگ ان سے سوال پوچھیں کہ وہ کب شادی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ ابھی سنگل ہیں اور انہیں ایسے افراد پسند نہیں، جو ان کی ذاتی زندگی کو کریدے ۔

مداحوں کے بارے میں بتاتے ہوئے اسامہ نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک جنونی فین ہے ، جو انہیں سیٹ پر کیک بھیجتی رہتی ہے ،جہاں وہ کام کر رہے ہوتے ہیں یا کسی ایونٹ میں شریک ہوتے ہیں۔

اسامہ نے مزید کہا کہ وہ حال ہی میں ایک ایونٹ میں بھی آئی تھی ،جہاں اسامہ اپنی بہن کے ساتھ تھے اوراس نے اسامہ سے ملاقات بھی کی ۔

lifestyle

showbiz

showbiz celebrities

drama industry