Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی مستعفی ہوگئے

اکرم ساہی 10 سال سے زائد عرصہ فیڈریشن سے وابستہ رہے
شائع 06 مارچ 2024 02:54pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چیٸرمین اکرم ساہی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ اکرم ساہی دس سال سے زائد عرصہ فیڈریشن سے وابستہ رہے۔

اکرم ساہی نے اپنا استعفیٰ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کو بھجوا دیا۔

اکرم ساہی کے دور میں متعدد قومی اتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے گٸے جنہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ ایران میں منعقدہ ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکا گیا۔

شجر عباس اور جعفر اشرف ایران میں موجودگی کے باوجود ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے تھے ۔

واقعہ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ انکواٸری کمیٹی نے فیڈریشن اور آفیشلز کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش کی تھی۔

sports

Athletics Federation of Pakistan

Akram Sahi