Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیس بک اور انسٹا گرام کی بندش, زکربرگ کا کتنا نقصان؟

شیئرز کی قیمت میں گراوت سے دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص کےاربوں ڈالر ڈوب گئے
شائع 06 مارچ 2024 02:23pm

منگل کی شب عالمگیر سطح پر صرف ایک گھنٹے کی بندش نے دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد مارک زکربرگ کو 3 ارب ڈالر سے محروم کردیا۔

بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس نے بتایا کہ ہائی ٹیک فرم میٹا کے فلیگ شپ پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے شیئرز کی قدر میں 1.6 فیصد کی گراوٹ واقع ہوئی اور وال اسٹریٹ میں میٹا کا ایک شیئر 490.22 ڈالر کا ہوگیا۔

میٹا کے شیئرز کی قدر میں گراوٹ واقع ہونے کے باوجود مارک زکر برگ 179 ارب کے اثاثوں کے ساتھ اب بھی دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد ہیں۔

مارک زکربرگ ایک ہفتہ بھارت میں گزارا ہے جہاں وہ بھارت کے ارب پتی صنعت کار و سرمایہ کار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں مدعو تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے مارک زکربرگ پر طنز کے نشتر برسانے کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ میری یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے تمام سرورز بخوبی کام کر رہے ہیں۔

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی دنیا بھر میں جزوی بندش یا رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں X سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کئی دنوں سے جزوی بندش یا رکاوٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔ حالیہ انتخابات کے دوران X سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بندش کا سامنا رہا جس کے نتیجے میں لوگوں کو رابطوں کے حوالے غیر معمولی مشکلات پیش آئیں۔

فیس بک

Elon Musk

Instagram

meta

X post

MARK ZUCKERBRG