Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقا کی خاتون کرکٹر نے تیز ترین گیند کرا کر تاریخ رقم کردی

شبنِم اسماعیل نے یہ کارنامہ ویمنز پریمئیر لیگ میں سرانجام دیا
شائع 06 مارچ 2024 02:05pm

جنوبی افریقا کی خاتون فاسٹ بولر شبنِم اسماعیل نے ویمن کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند کرانے کا اعزاز حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں جنوبی افریقا کی سابق فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے دہلی کیپٹلز کے خلاف ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسرے اوور کی دوسری گیند 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی جو بیٹر میگ لیننگ کے پیڈ پر لگی تاہم امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

ویمنز کرکٹ میں کی تاریخ میں پہلی بار شبنم اسماعیل نے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹ کے پاس بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند کا ریکارڈ بھی ہے، جب انہوں نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔

ریکارڈ بریکنگ بال کے باوجود شبنم اسماعیل نے مقررہ 4 اوورز میں 46 رنز دیکر محض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر گزشتہ 8 ٹی 20 ورلڈ کپس میں ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

35 سالہ شبنم اسماعیل اپنے 16 سالہ کیرئیر کے دوران 127 ون ڈے اور 113 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں۔

South Africa

New Delhi

WPL

women premier league

woment fast bowler

shabnam ismail

high speed bowling