Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ورکنگ وومین ان 7 طریقوں پر عمل کر یں ، زندگی آسان بنائیں

گھر اور دفتر کی دوہری ذمہ داریاں نبھانا اب مشکل نہیں رہا
شائع 06 مارچ 2024 01:05pm

ایک ورکنگ وومین کو ، جوماں بھی ہو ، کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

گھر اور دفتر کی دوہری ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ خصوصا ان خواتین کے لئے ،جن پر اکیلے یہ ساری ذمہ داریاں ہو ں ، ان سے نمٹنا اور بھی زیادہ مشکل ہو جاتا ہے

ان آسان ٹپس پر عمل کرکے اپنی زندگی کو آسان بنائیں ۔

اشیائےخوردونوش کا آن لائن آرڈر دیں

ایک زمانہ تھا جب خواتین کو ملازمت سے لوٹنے کے بعدخریداری کے لئے ہفتے میں کئی دن سپر مارکیٹ کے کئی چکر کاٹنا پڑتےتھے۔لیکن اب آن لائن خریداری نے اس مشکل کو آسان کردیا ہے۔

آپ کو بھی چاہیے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور گھر بیٹھے صرف ایک آرڈر پر ضروریات زندگی کی تمام چیزیں اپنے درواذے پر حاصل کریں۔

کھانوں کو فریز کریں

کوشش کریں کہ کھانے زیادہ مقدار میں تیار کر لیں اور اسے اگلے دن کے لئے فریز کرلیں۔

اگر ایک دن پہلے رات کو ہی کھانے تیار کر کے فریز کر لیا جائے تو آپ دوسرے دن کی زحمت سے بچ جائیں گی ۔ اور دفتر سے لوٹنے کے بعد کھانا گرم کر کے صرف پیش کرنا ہو گا۔

گڈ مارنگ روٹین بنائیں

صبح نیند سے جاگنا بہت چیلنجنگ ہوتا ہے ، مگر دن بھر کے کام آپکو اٹھنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے اٹھ جائیں۔تاکہ کم وقت میں بھاگم بھاگ تیار ہونے کی زحمت سے بچ جائیں ۔

ایڈوانس میں تیاری کریں

یہ فارمولا خاندان کےباقی افراد بھی اپنائیں۔اگر آپ رات کو ہی کپڑوں سے لے کرموزوں تک تیار کر کے رکھ دیں گی تو صبح ان آئٹمز کو تلاش کرنے میں وقت ضائع نہیں ہوگا۔

صفائی کے ہفتہ وار شیڈول پر کامیابی سے عمل کریں

یہ بہت ہی مفید ٹپ ہے ۔کوشش کریں کہ روزانہ تھوڑا سا وقت گھر کی صفائی کے لئے مخصوص کر دیں۔اگر پیر سے جمعہ تک سارے کام نمٹ جائیں تو ویک اینڈ آرام سے گذرے گا۔

کھانوں کی پیشگی منصوبہ بندی کریں

”آج کیا پکانا ہے؟“ کہ سول کی زحمت سے بچنے کے لئےپورے ہفتے کی پیشگی منصوبہ بندی کر لیں۔

اس طرح نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ پیسے بھی بچ جائیں گے ۔ کیوں کہ آپ صرف وہی چیز خریدیں گی ، جس کی ضرورت ہوگی۔

خود کے ساتھ مہربان ہوں

اپنا خیال رکھیں ، اچھا کھائیں ، پوری نیند لیں۔ ویک اینڈ پرخوب تفریح کریں اورآئندہ ہفتے کے چیلنجوں کے لئے خود کو انرجائز کریں۔

Women

lifestyle

lifehacks

WORKING WOMEN