Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران انڈیکس کی 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 04:23pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں لین دین کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران صبح کے وقت انڈیکس کی 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

بدھ کی صبح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کمی دیکھی گئی۔

صبح کے وقت انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279.10 روپے پر آگئی۔

گزشتہ روز منگل کو انٹربینک میں کاروباری دن کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 پیسے اضافے کے ساتھ 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں صبح کے وقت کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے دوران انڈیکس کی 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

تاہم دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 69 پوائنٹس کمی ہوئی اور کاروبار 65 ہزار 656 پوائنٹس پر بند ہوا۔

economic crisis

dollar vs rupee

Gold rates Pakistan

Pakistan Inflation