پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بی جے پی کا کارکن گرفتار
بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک کارکن غلطی سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جنوبی ریاست کرناٹک کے علاقے منڈیا کا دیانکا پورہ روی کو تین دوسرے افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ان افراد کو 15 ماہ قبل ایک مظاہرے کے دوران زبان کے پھسل جانے کی بنیاد پر گرفتار کیا۔
سابق حکمراں جماعت کانگریس کے ایک مقامی رہنما کنّم باڑی کمار نے پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ ایک مظاہرے کے دیانکا پورہ روی اور اس کے ساتھیوں نے پاکستان مردہ باد کے بجائے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔
منڈیا کے بی جے پی چیف اندریش کمار نے بتایا ہے کہ بی جے پی کے کارکن اس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ دیانکا پورہ روی کو صرف کنّڑ زبان آتی ہے۔ پاکستان مردہ باد کہنے کے بجائے وہ غلطی سے پاکستان زندہ باد کہہ گیا۔
Comments are closed on this story.