Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آلو ، سیاہ حلقوں کو دور کرنے کا گھریلو نسخہ

آلو کے اندر موجود قدرتی اجزاآنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے کا قدرتی ذریعہ ہے ۔
شائع 06 مارچ 2024 09:13am

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے، اکثر نیند کی کمی یا جلد کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کی وجہ سےبہت زیادہ نمایاں ہو جاتے ہیں ۔

اکثر خواتین ، بالخصوص ٹین ایجرز انہیں دور کرنے کے لئے مہنگی مہنگی کریموں اور لوشن کا سہارا لیتی ہیں ،مگر خاطرخواہ نتائج حاصل نہیں کر پاتیں ۔

ایسی خواتین کے لئے خوشخبری ہے کہ اپنے کچن کے اندر موجود سستی سبزی آپ کو اس مسئلے سے نجات دلا سکتی ہے۔اور وہ ہے آلو۔

آلو ان سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لئے ایک موثر ری میڈ ہے۔ اس کے اندر موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ، جلد کو غذا پہنچا کران سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لئے آئیڈیل ہے

آلو آنکھوں کے گرد ہونے والی سوجن کو بھی کم کردیتا ہے ۔ میک اپ کی کئی ایشیائی کمپنیاں اپنی پروڈکٹ میں آلو کو بھی شامل کرتی ہیں۔

آپ اسے کئی طریقوں سے استعمال کر سکتی ہیں ۔

آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک آلو کو کاٹ کراس کے پتلے پتلے لمبے ٹکڑے کر لیں اور انہیں آنکھوں کے نیچے رکھ دیں۔ دھیان رکھیں کہ اس کا جوس آنکھوں کے اندر نہ چلا جائے ۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پہلے آلووں کو گھس لیں کیونکہ ان کے اندر موجود پانی آنکھوں کے گرد ہونے والی سیاہی کو دور کر دیتا ہے۔

اب ان گھسے ہوئے آلووں کو ایک باریک رومال میں باندھ کر اسے آنکھوں پر رکھ دیں۔ .

بہرحال آپ جو بھی طریقہ استعمال کریں ،آلووں کواپنی آنکھوں کے گرد پندرہ منٹ تک رہنے دیں ۔بہتر نتیجے کے لئے اس عمل کو ہر روز صبح دہرائیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

vegetables

beauty

eyecircle