Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی خواتین شازیہ سید ، شائستہ آصف مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور خواتین میں شامل

شازیہ سید اور شائستہ آصف کا ےعلق کس بزنس گروپ سے ہے؟
شائع 05 مارچ 2024 11:54pm

دو پاکستانی خواتین نے بین الاقوامی بزنس میگزین ”فوربز“ کی “مڈل ایسٹ کی 100 طاقت ور کاروباری خواتین “ کی 2024 کی باوقار فہرست میں پوزیشنز حاصل کرلی ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق ان بااثر اور طاقت ور خواتین میں سابق سی ای او یونی لیور پاکستان شازیہ سید اور شائستہ آصف بھی شامل ہیں۔

پاکستانی خاتون شازیہ سید شمالی افریقہ، عراق اور سعودی عرب میں یونی لیور کے آپریشنز کی جنرل منیجر ہیں۔ اور 2023 میں مشرق وسطیٰ میں اعلیٰ ترین ایگزیکٹوز کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیںَ۔

فوربز نے دوسری بار شازیہ سید کو 100 طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ سید نے تیزی سے ترقی منازل طے کرتے ہوئے یونی لیور کمپنی کے عالمی سطح پر مارکیٹنگ، سیلز اور جنرل مینجمنٹ کے شعبوں کی سربراہی کی۔

شازیہ سید نے پاکستان سمیت مختلف ممالک میں کاروبار کی متحرک دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ترقی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شازیہ سید نے لکھا کہ وہ فوربز کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کئے جانے پر پُرجوش اور خوش ہیں۔

شائستہ آصف نے فوربز فہرست میں چوتھے نمبر کی پوزیشن جب کہ شازیہ سید نے وسیع کارپوریٹ تجربے کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

شائستہ آصف متحدہ عرب امارات میں واقع ہیلتھ کیئر نیٹ ورک ’پیور ہیلتھ ہولڈنگ‘ کی شریک بانی اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں، جب کہ شازیہ سید کو دوسری بار سو طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ اعزاز مشرق وسطیٰ کے کاروباری شعبے میں ان خواتین کی اہم شراکت اور قیادت کی نشان دہی کرتا ہے۔

شائستہ آصف جن کا اس فہرست میں چوتھا نمبر ہے، وہ متحدہ عرب امارات کے ایک معروف ہیلتھ کیئر نیٹ ورک پیور ہیلتھ کی شریک بانی اور گروپ سی ای او ہیں۔

سنہ 2006 میں اس ہیلتھ کیئر کارپوریشن کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والی شائستہ آصف نے دسمبر 2023 میں گروپ سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا۔

پیور ہیلتھ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے انٹیگریٹڈ ہیلتھ کیئر نیٹ ورکس میں سے ایک ہے، جس میں ہسپتالوں، کلینک، ڈائگناسٹکس، انشورنس، فارمیسی، ہیلتھ ٹیکنالوجی، پروکیورمنٹ اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

Women

Forbes

Shazia Syed

Shaista Asif

100 Most Powerful Businesswomen