Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کااسلام آباد میں دھرنےکا اعلان

مظفرآباد:محکمہ جنگلات کے بیلداروں نے احتجاجی دھرنا دے دیا
شائع 05 مارچ 2024 11:53pm

مظفرآباد:رمضان المبارک سے قبل آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے حکومت مخالف احتجاج شروع کردیا۔ محکمہ جنگلات کے بیلداروں نے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

بیلداروں نے اعلان کیا کہ وہ 8 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے،9 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر بیلداروں کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے۔

دوسری جانب ایم این سی ایچ کے مستقل نہ کیئے گئے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ملازمین کی ہڑتال کے باعث سرکاری امور ٹھپ ہو کررہ گئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے 4300 سے زائد ایڈھاک ملازمین فارغ کرکے عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔

azad kashmir

اسلام آباد

protest

Farmers Protest