Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پلانٹ لگانے کا منصوبہ

چین اور روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے پر غور
شائع 05 مارچ 2024 11:06pm

روس کی خلائی ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ چین اور روس چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے پر غور کر رہے ہیں۔

روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ روس اور چین 2033 سے 2035 کے درمیان چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے پر غور کر رہا ہے اور منصوبے کا باقائدہ آغاز 2026 کیا جا سکتا ہے۔

نیوکلیئر پاور پلانٹ کا رقبہ ڈزنی تھیم پارک سے بڑا ہوگا اور اس میں وہ سائنسدان موجود ہونگے جو چاند کی خصوصیات کا گہرائی سے مطالعہ کریں گے۔

روس کے سابق نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ 2028 میں دو روسی راکٹ چاند کے شمالی اور جنوبی قطبوں تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔

دوسری جانب چین نے اعلان کیا کہ وہ اپنے شہریوں کی جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس منصوبہ بندی کی حفاظت کے لیے چاند پر نگرانی کا نظام نصب کرئے گا۔

واضح رہے کہ چین اور روس پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ ’بیرونی خلائی سلامتی‘ پر بات چیت کر رہے ہیں۔

russia

china

mission

Moon Mission

Nuclear Program