’ہائے میرا پاسورڈ‘: فیس بک اور انسٹاگرام کی اچانک بندش نے صارفین کی سانسیں روک دیں، میمز کا طوفان
دنیا بھر میں صرف ایک گھنٹے کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز کیا بند ہوئیں گویا صارفین کی سانسیں ہی رک گئیں، سب ایک دوسرے سے ایک سوال پوچھتے نظر آئے ’تیرا چل رہا ہے؟‘
کچھ صارفین کو دوستوں سے جواب نہ ملا تو انہوں نے حسب معمول ”ایکس“ (ٹوئٹر) کا رخ کیا، لیکن ٹوئٹر پر تو الگ ہی معاملہ چل رہا تھا۔
پاکستان میں تو ایکس کام ہی نہیں کر رہا، لیکن جن ممالک میں یہ کام کر رہا ہے وہاں کے صارفین نے میٹا سروسز بند ہونے پر میمز کا انبار لگا دیا، جس میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو بھی نہ بخشا گیا۔
کچھ صارفین کو یہ خدشہ لاحق ہوگیا کہ وہ تو سالوں سے لاگ ان پڑے اکاؤنٹ کا آئی ڈی پاسورڈ بھول گئے ہیں، اب ان کا اکاؤنٹ کیسے حال ہوگا، تاہم، خوش قسمتی سے ایک گھنٹے بعد بند اکاؤنٹ خود ہی چل پڑے۔
جبکہ کچھ کو لگا کہ ان کا اکاؤنٹ ہی ہیک کرلیا گیا ہے، تاہم، ایکس پر حقیقت جاننے کے بعد ان کی جان میں جان آئی۔
ایک صارف نے جام نگر میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں مارک زکربرگ کی شرکت پر بھی طنز کیا۔
ایک صارف نے فیس بک ڈاؤن ہونے پر ایکس جانے والے صارفین کو بھی مزاح کا حصہ بنایا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس کی سروسز نامعلوم وجوہات کی بنا پر 17 فروری سے غیر معینہ مدت کیلئے معطل ہیں۔
Comments are closed on this story.