Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پتوکی میں نوجوان کو کھمبے سے باندھنے والے چار ملزمان گرفتار

ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس حرکت میں آگئی
شائع 05 مارچ 2024 06:22pm

پتوکی میں چوری کے الزام میں نوجوان کو کھمبے کے ساتھ باندھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

پتوکی میں نشاط روڈ پر چوری کے الزام میں دوکانداروں نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے نوجوان کاشف علی کو بجلی کے پول سے باندھ دیا۔

باندھنے والوں نے الزام عائد کیا کہ نوجوان نے ہمارا سامان چرایا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس حرکت میں آئی اور چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی اسلم بھٹی کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، معاملے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

patoki