Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم نے حساس اداروں کی رپورٹ پر موہن منجیانی سے استعفا طلب کرلیا

موہن منجیانی کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطہ کیا گیا، ذرائع
شائع 05 مارچ 2024 05:35pm

ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے حساس اداروں کی رپورٹ پر ڈاکٹر موہن منجیانی سے استعفا طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر موہن منجیانی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں غیرمسلموں کیلئے مخصوص نشستوں سے موہن منجیانی کا نوٹیفکیشن نامعلوم وجوہات کی بناء پر معطل کیا گیا جو تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر موہن کی بھارتی سفارت خانے میں سرگرمیاں دیکھی گئیں، ان کی پاکستان سے نیو دہلی میں کی گئی کئی کالز بھی ٹریس ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موہن منجیانی کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سیکرٹری روی سنہا کو کالز کی گئیں،ان کے گھر سے حساس دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔

MQM Pakistan

Mohan Manjiani