سونے کی فی تولہ قیمت آسمان چھونے لگی
عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کا اثر مقامی مارکیٹ پر دکھائی دینے لگا
عالمی مارکیٹ میں قمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔
جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا، جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 315 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ دس گرام سونےکے بھاؤ بڑھکر ایک لاکھ 91 ہزار 958 روپے ہوگئی۔
جیولرز کے مطابق سونے کے برعکس چاندی کی قیمت2600 روپے فی تولہ پر مستحکم ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر کے اضافے سے 2135 ڈالر کا ہوگیا۔
سونا
Gold prices
Gold rates Pakistan
Gold Rates 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.