Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوادر: جاز کا مفت فون کالز کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

جاز صارفین کم بیلنس یا بنڈلز ختم ہونے کے باوجود مفت کالز کرسکتے ہیں، ترجمان جاز
شائع 05 مارچ 2024 04:16pm

گوادر میں بارش کی جاری تباہ کاریوں کے پیش نظر ٹیلی کمیونیکیشن نیٹور ”جاز“ (JAZZ) نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے مفت فون کالز کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان جاز کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک پر آن نیٹ اور پی ٹی سی ایل کالز کی مفت فراہمی جاری ہے، جاز صارفین کم بیلنس یا بنڈلز ختم ہونے کے باوجود مفت کالز کرسکتے ہیں۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں جازنیٹ ورک کو فعال رکھنے کی کوشش جاری ہے۔

ترجمان جاز کا کہنا ہے کہ مفت کالز کے ساتھ جاز دیگر امدادی اقدامات میں بھی حصہ لے گا۔

Jazz

Gwadar Rain

JAZZ Call Packages

JAZZ Internet Packages