Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’گلوکارہ نہال نسیم میری نقالی کرتی ہیں‘

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا پوڈ کاسٹ انٹرویو وائرل
شائع 05 مارچ 2024 03:01pm

گلوکارہ آئمہ بیگ نے نئی گلوکارہ نہال وسیم سے متعلق دلچسپ دعویٰ کر دیا ہے، جس میں گلوکارہ کا ماننا ہے نہال انہیں کاپی کرتی ہیں۔

حال ہی میں معروف اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے دلچسپ گفتگو کی ہے، احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں گلوکارہ کی گفتگو پر مداح متوجہ ہو گئے۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں انڈسٹری میں سب سے زیادہ اوور ریٹڈ کون ہے؟ اس پر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ لڑکیوں میں تو کوئی اوور ریٹڈ نہیں ہے۔

تاہم آئمہ بیگ کا مزید کہنا تھا کہ سب انڈر ریٹڈ ہیں، جبکہ ساتھ ہی اداکارہ نے تین گلوکاراؤں کے نام بھی لے لیے، جن میں فبیہا، نرملہ اور نہال شامل تھیں۔

نئی گلوکارہ نہال سے متعلق آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ مجھے ایک لڑکی پر بہت خوشی ہوتی ہے، اس کا نام نہال ہے۔ مجھے یاد ہے اس نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیسے کیا اور وہ میری طرح گاتی ہے۔

گلوکارہ سے متعلق آئمہ بیگ کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ کوئی مجھے کاپی کرتا ہے، گلوکارہ نہال نسیم مجھے سر سے لے کر پاؤں تک کاپی کرتی ہیں۔

واضح رہے نئی گلوکارہ نہال نسیم نے کئی ڈراموں کے OST بھی گائے ہیں، جن میں شہنائی شامل ہے۔

social media

Pakistani Singer

Aima Baig

podcast

Youtube Video