Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا یوٹیوبرز عادل راجہ اور حیدر مہدی سے اظہار لاتعلقی

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں خصوصی پیغام
شائع 05 مارچ 2024 02:42pm

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی جماعت سے وابستگی رکھنے والے یوٹیوبرزعادل راجا اور حیدرمہدی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس حوالے سے جاری کیے جانے والے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عادل راجا اورحیدرمہدی سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ ویڈیو بیان پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے جاری کیا گیاجس میں پارٹی ارکان پیچھے کھڑے تھے۔

اس ویڈیو بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ عوام عادل راجا اور حیدر مہدی پراعتماد نہ کریں، پی ٹی آئی کے پاس اپنا میڈیا اور ترجمان ہیں، اس لیے صرف پارٹی میڈیا اور ترجمان سے جاری بیانیے کو ہی تسلیم کیا جائے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ چند دن سے شیر افضل مروت کے خلاف یوٹیوبرباہرسے بیٹھ کرمہم چلا رہے ہیں، یہی یوٹیوبرز،شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کیخلاف بھی مہم چلاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی، پی ٹی آئی نے کبھی فوج کیخلاف بات نہیں کی۔ پارٹی بانی کا بیان ہے کہ ملک اور فوج میری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین و قانون کی بالادستی اور سول سپرمیسی چاہتے ہیں، عوام عادل راجا اورحیدر مہدی کے پراپیگنڈے پر اعتماد نہ کریں۔

ویڈیو بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا ان یوٹیوبرزسے کوئی تعلق نہیں، پارٹی کا اپنا ترجمان اور بیانیہ ہے جسے سامنے لایا جائے۔

pti

Youtubers

Adil Raja

Haider Mehdi