Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: پولیس نے بچیوں کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروانے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دی
شائع 05 مارچ 2024 02:14pm

لاہورمیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مجبورغریب بچیوں کو ورغلا کراغواء کرکے بیچنے والے ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

کوٹ لکھ پت پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ بازیاب ہونے والی بچیوں کی عمریں17 سالہ، 16 سالہ اور 12سالہ ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروانے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔

جبکہ ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وحدت روڈ نقشہ سٹاپ پر ٹریس کیا گیا، ملزم محسن نے تینوں بچیوں کو نقشہ سٹاپ گھر میں زبردستی بند کر رکھا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اغواء ہونے والی تینوں بچیاں بھیکھے وال موڑ کچی آبادی کی رہائشی ہیں، جبکہ ملزم کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی ہے۔

محسن نامی ملزم بچیوں کو پیسوں کا جھانسہ دے کراقبال ٹاؤن سے ورغلا کرلے گیا تھا۔ ملزم بےسہارا بچیوں کو اغواء کر کے دوردراز علاقوں میں لیجا کر پیسوں کےعوض فروخت کرتا تھا ۔

ملزم ڈکیتی، چوری اغواء جیسے 49 سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے

lahore

lahore police