Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

15 کروڑ قیمت: مارک زکربرگ آننت امبانی کی گھڑی کو تکتے رہے

فیس بُک بانی اور ان کی اہلیہ کی آننت امبانی سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل
شائع 05 مارچ 2024 01:33pm

بھارت میں جہاں آننت امبانی کی شادی کی تقریبات دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہی ہے، وہیں فیس بُک کے بانی آننت امبانی کی اہلیہ گھڑی کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکی ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر جامنگر میں ان دنوں آننت امبانی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، جہاں دنیا بھر کی معروف شخصیات نے ڈیرہ ڈالا ہوا ہے۔

فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ، ان کی اہلیہ پریسیلا اور آننت امبانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں اہلیہ فیس بُک بانی کی اہلیہ آننت امبانی کی گھڑی کی جانب متوجہ ہو گئیں۔

مارک زکربرگ کی اہلیہ نے آننت کے ہاتھ میں موجود گھڑی کو دیکھ کر کہا کہ ’یہ اچھی ہے‘۔

ساتھ ہی پریسیلا نے دریافت کیا کہ یہ ’گھری بنانے والا کون ہے؟‘ جس پر چہرے پر مسکراہٹ لیے آننت امبانی کا کہنا تھا کہ ’رچرڈ مل‘۔

جس پر مارک زکربرگ بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے، پہلے تو گھڑی کو گھورا اور پھر کہا کہ ’تم جانتے ہو، میں واقعی میں کبھی بھی گھڑی نہیں لینا چاہتا تھا، لیکن۔۔‘

مارک کا جملہ ابھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ اہلیہ نے مکمل کرتے ہوئے کہا ’ میں شاید یہ چاہوں’۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موقع پر آننت امبانی کے ہاتھ میں موجود گھڑی کی قیمت تقریبا 1 ملین ڈالر مالیت کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ان تین روزہ تقریبا پر تقریبا 1260 کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

Mark Zuckerberg

Mukesh Ambani

Anant Ambani Wedding