Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا ان دنوں کیا کر رہی ہیں؟ نئی تصاویر وائرل

بھارتی ٹینس اسٹار نے مداحوں کے لیے 2 ہفتوں کا کیمرہ رول شیئر کر دیا
شائع 05 مارچ 2024 11:31am

معروف سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں فیملی کے ہمراہ لمحات کو یادگار بنا رہی ہیں، تاہم اسی دوران ان کی ملاقات عاطف اسلم سے بھی ہوئی ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا نے کچھ تصاویر اپلوڈ کی تھیں، جس میں وہ اپنی فیملی کے ہمراہ موجود ہیں۔

ثانیہ مرزا نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھا، جبکہ وہ اپنی بہن کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں۔ ثانیہ کی بہن انعم مرزا سیاہ رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں، ساتھ ہی سیاہ چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

جبکہ ثانیہ نے شاپنگ کے دوران کی تصاویر بھی اپلوڈ کی تھیں، جس میں بیرون ملک کی ایک معروف سڑک پر موجود تھیں، تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے ثانیہ نے لکھا کہ گزشتہ 2 ہفتے کیمرہ رول، ان تمام چیزوں کے ساتھ، جن سے میں بے حد پیار کرتی ہوں۔

ثانیہ نے گزشتہ دو ہفتے اپنی بہن، بیٹے اور گھر والوں کے ساتھ بتائے ہیں، جنہیں وہ اپنی زندگی کے بہترین لمحات تصور کرتی ہیں۔

جبکہ ایک تصویر میں وہ اپنی بھانجی کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی ہیں، ساتھ ہی ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی موجود ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنی والدہ اور گھر والوں کے ساتھ بھی تصویر اپلوڈ کی تھیں، جس میں وہ سیر و تفریح کے لیے گئی تھیں۔

دوسری جانب اپنی جم کی تصویر بھی ثانیہ نے اپلوڈ کی، جس میں وہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے ایکسرسائز کر رہی تھیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ان کی ملاقات پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم سے بھی ہوئی تھی، دونوں سیلیبریٹیز کی تصویر نے انڈیا اور پاکستان میں سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

Sania Mirza

Sania Shoaib Divorce

shoaib malik sania mirza