Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رمضان میں صرف تین گھنٹے کام، امارات نے اوقات کار جاری کردیے

اعلان اماراتی وزیر ہیومن ریسوس کی جانب سے کیا گیا تھا
شائع 05 مارچ 2024 10:32am
Source: EPA
Source: EPA

متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے حوالے سے دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے جس میں پبلک اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی کمی کردی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزیر ہیومن ریسورس کی جانب سے کہنا تھا کہ رمضان کے پیش نظر نجی اداروں میں کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی کمی کی گئی ہے۔

اس حوالےسے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنیز حدود میں رہتے ہوئے مخصوص اوقات بھی طے کر سکتی ہیں۔

دوسری جانب پبلک سیکٹرز کے ملازمین کے حوالے سے اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے دفاتر صبح 9 بجے کھلیں گے اور دوپہر ڈھائی بجے بند ہوں گے۔

ہفتے میں 4 دن یعنی پیر سے جمعرات تک جبکہ جمعے کو 3 گھنٹے 9 سے 12 بجے تک اوقات مختص کیے گئے ہیں، واضح رہے اماراتی ماہرین کے مطابق رمضان کا آغاز12 مارچ 2024 سے ہوسکتا ہے۔

UAE

Ramadan

ramadan 2024