Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور کے فارم 45 پر نوٹسز جاری، سیٹیں 7 کروڑ میں فروخت ہوئیں، جھگڑا

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2024 03:11pm

پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب طلب کرلیا۔

پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے انتخابی نتائج کی دستاویزات کی فراہمی کے لیے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ فارم 45 مانگ رہے ہیں، جس پر علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بالکل وہی مانگ رہے ہیں جو نہیں دیے جارہے، مصدقہ دستاویز فراہم کی جائے،اس کے الیکشن ٹربیونل نہیں جاسکتے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزاروں میں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، محمود جان اور علی زمان شامل ہیں جبکہ ملک شہاب، عاصم خان، حامد الحق اور ارباب جہانداد نے بھی انتخابی دستاویزات فراہمی کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء تیمور سلیم جھگڑانے کہا کہ پشاور میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کو فارم 45 دینے کی درخواست کی نہیں دی، پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے حکم دیا کہ فارم 45 دیے جائیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرے حلقے کے فارم 45 الیکشن کمیشن نے اپلوڈ کر کے دوبارہ ڈیلیٹ کیے،5 آر اوز کے فیصلے ایک دوسرے سے کاپی پیسٹ تھے، جوڈیشل انکوائری کریں، ملوث افسران کے خلاف کارروائی ہو، سیٹیں 3 سے 7 کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی نے کیا کیا آج تک، ہم انتقامی کارروائی نہیں بلکہ انصآف چاہتے ہیں، ہم سب تمام اراکین اسمبلی سمیت وزیر اعلیٰ کو خط لکھیں کہ جوڈیشل انکوائری ہو۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ ڈی سی، ایس ایس پی آپریشن اور سی سی پی او کمرے میں بند تھے، انہوں نے پھر کوئی بیان بھی نہیں دیا کہ کمروں میں کیا ہوا، کابینہ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی بنائیں گے، اگر میں الیکشن واقعی ہارا ہوں تو کابینہ میں میرا حق ہی نہیں بنتا،

Peshawar High Court

pti leaders

ECP Hold Results