پی ایس ایل میزبان ایرن ہالینڈ کو کراچی کا رکشہ بھا گیا
پاکستان سُپر لیگ میں میزبان کی ذمہ داریاں نبھانے والی آسٹریلوی کرکٹ میزبان ایرن ہالینڈ کراچی رکشے میں سفر کرنے نکل پڑی ہیں۔
اپنے انٹساگرام اکاؤنٹ پر ایرن ہالینڈ نے ایک تصویر شئیر کی تھی، جس میں وہ کراچی کے مقامی رکشے پر لٹکی دکھائی دے رہی ہیں، اگرچہ یہ صرف ایک پوز تھا، تاہم سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔
تصویر شئیر کرتے ہوئے ایرن کا کہنا تھا کہ آجاؤ چلیں۔
ایرن نے دیگر تصاویر بھی اپلوڈ کی ہیں، جس میں وہ کراچی کی سڑک پر موجود ہیں۔
اس سے قبل ایرن نے ملتان کے دورے پر لی گئی تصویر بھی شئیر کی تھی، جبکہ وہ ایک ویڈیو میں صدر کے علاقے میں فٹ پاتھ پر چہل قدمی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے ایرن ہالینڈ معروف آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ہیں، جبکہ وہ 2013 میں مس ورلڈ آسٹریلیا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہیں، ایرن پی ایس ایل سیزن 4، 5 7 اور 8 کے میچز کو کوور کر چکی ہیں۔ ان کا دلچسپ انداز صارفین اور شائقین کی توجہ خوب سمیٹ لیتا ہے۔
Comments are closed on this story.