Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا لکی موٹرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں
شائع 05 مارچ 2024 10:04am
علامتی تصویر / پاک وہیل
علامتی تصویر / پاک وہیل

پاکستان میں کیا گاڑیاں بنانے والی کمپنی لکی موٹر کمپنی (ایل ایم سی) نے اسپورٹیج ویرینٹس کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کمی کردی ہے۔

نظر ثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق 4 مارچ 2024 سے ہوچکا ہے۔ اتوار کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے اسپورٹیج الفا کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کی ہے۔

یاد رہے کہ ”کیا“ ملک کی پہلی کار ساز کمپنی ہے جس نے 2024 میں قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اسپورٹیج الفا ان دو ماڈلز میں سے ایک تھا جس میں ڈھائی لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

کمپنی نے اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمتوں میں تین لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد اسپورٹیج الفا کی قیمت اب 73 لاکھ روپے، ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 77 لاکھ 40 ہزار روپے، اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 84 لاکھ 70 ہزار روپے اور لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت 90 لاکھ روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کیا تھا۔

pakistan economy

Pakistan Inflation

Pak Suzuki Motor Company (PSMC)

Lucky Motor Company (LMC)